Saturday , June 23 2018
Home / شہر کی خبریں / چندرا بابو نائیڈو محنتی لیڈر : گورنر نرسمہن

چندرا بابو نائیڈو محنتی لیڈر : گورنر نرسمہن

حیدرآباد 19 مئی ( پی ٹی آئی ) گورنر آندھرا پردیش ای ایس ایل نرسمہن نے آج صدر تلگودیشم چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کے موقع پر سابقہ یادوں کو تازہ کیا ۔ جب نائیڈو نے راج بھون میں ان سے ملاقات کی تو گورنر نے کہا کہ وہ ایک آئی پی ایس آفیسر تھے اور جب چندرا بابو نائیڈو 1995 سے 2004 کے دوران چیف منسٹر تھے وہ ( نرسمہن ) انٹلی جنس بیورو مںے برسر کار تھ

حیدرآباد 19 مئی ( پی ٹی آئی ) گورنر آندھرا پردیش ای ایس ایل نرسمہن نے آج صدر تلگودیشم چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کے موقع پر سابقہ یادوں کو تازہ کیا ۔ جب نائیڈو نے راج بھون میں ان سے ملاقات کی تو گورنر نے کہا کہ وہ ایک آئی پی ایس آفیسر تھے اور جب چندرا بابو نائیڈو 1995 سے 2004 کے دوران چیف منسٹر تھے وہ ( نرسمہن ) انٹلی جنس بیورو مںے برسر کار تھے ۔ اس وقت نائیلاو دہلی کے دورے کرتے تھے ۔ تلگودیشم پارلیمانی پارٹی کے اس وقت کے لیڈر کے یرن نائیڈو نے ان سے ملاقات کرکے نمائندگی کی تھی کہ چندرا بابو نائیڈو کی سکیوریٹی کم کردی گئی ہے ۔ جب انہوں ( نرسمہن ) نے اس کا جائزہ لیا تو پتہ چلا کہ در اصل سکیوریٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے ۔ تلگودیشم سربراہ نے اس وقت یرن نائیڈو کو یاد کیا جو 2012 کے اواخر میں ایک سڑک حادثہ میں چل بسے تھے ۔ گورنر نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ آج یرن نائیڈو ہم میں موجود نہیں ہیں۔ گورنر نے تلگودیشم کے نو منتخب ارکان اسمبلی سے ‘ جو نائیڈو کے ساتھ راج بھون پہونچے تھے ‘ کہا کہ چندرا بابو نائیڈو سخت محنتی ہیں ۔ انہوں نے ارکان اسمبلی سے کہا کہ اگر وہ بھی اپنے لیڈر ( نائیڈو ) کی طرح محنت کریں تو نام کما سکتے ہیں۔ گورنر نے نائیڈو سے سوال کیا کہ وہ کب حلف لینا چاہتے ہیں۔ نائیڈو نے کہا کہ 2 جون کو آندھرا پردیش کی تقسیم کے بعد ہی ایسا کرنا ممکن ہے ۔ چندرا بابو نائیڈو نے راج بھون میں ایک گھنٹہ گذارا اور دس منٹ تک انہوں نے گورنر کے ساتھ تنہائی میں ملاقات کی ۔

TOPPOPULARRECENT