Wednesday , September 19 2018
Home / شہر کی خبریں / چندرا بابو نائیڈو مرکز پر دباؤ ڈالیں ڈگ وجئے سنگھ

چندرا بابو نائیڈو مرکز پر دباؤ ڈالیں ڈگ وجئے سنگھ

وجئے واڑہ۔/21جنوری، ( سیاست نیوز) کانگریس نے آج آندھرا پردیش میں تلگودیشم حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ریاست کی تقسیم کے موقع پر جو وعدے کئے گئے تھے انہیں پورا کرنے کیلئے مرکز پر دباؤ ڈالے۔ کانگریس جنرل سکریٹری و انچارج اُمور آندھرا پردیش ڈگ وجئے سنگھ نے کہا کہ آندھرا پردیش تنظیم جدید قانون میں کئے گئے وعدے پورا کرنے میں نریندر مودی حکو

وجئے واڑہ۔/21جنوری، ( سیاست نیوز) کانگریس نے آج آندھرا پردیش میں تلگودیشم حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ریاست کی تقسیم کے موقع پر جو وعدے کئے گئے تھے انہیں پورا کرنے کیلئے مرکز پر دباؤ ڈالے۔ کانگریس جنرل سکریٹری و انچارج اُمور آندھرا پردیش ڈگ وجئے سنگھ نے کہا کہ آندھرا پردیش تنظیم جدید قانون میں کئے گئے وعدے پورا کرنے میں نریندر مودی حکومت ناکام رہتی ہے تو تلگودیشم پارٹی کو مرکز میں بی جے پی کی تائید سے دستبردار ہوجانا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ پیشرو یو پی اے حکومت نے جس قانون کے تحت آندھرا پردیش کی تقسیم عمل میں لائی اس میں علحدہ شدہ ریاست آندھرا پردیش کو دیگر کئی فوائد کے ساتھ خصوصی زمرہ کا موقف دیا گیا تھا۔ مالی پیاکیج کا بھی وعدہ کیا گیا اور یہ اعلان کیا گیا تھا کہ پولاورم آبپاشی پراجکٹ کو قومی موقف دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ آندھراپردیش کی ترقی کیلئے جو وعدے مرکز نے کئے ہیں انہیں پورا کیا جانا چاہئیے ۔

TOPPOPULARRECENT