Tuesday , January 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / چندرا بابو نائیڈو منقسم آندھرا پردیش کے پہلے چیف منسٹر

چندرا بابو نائیڈو منقسم آندھرا پردیش کے پہلے چیف منسٹر

گنٹور /8 جون (شہاب الدین ہاشمی) صدر تلگودیشم این چندرا بابو نائیڈو نے ریاست کی تقسیم کے بعد آندھرا پردیش کے پہلے چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف لیا۔ ان کے ساتھ 19 وزراء نے بھی حلف لیا، جس میں بی جے پی کے دو ارکان اور تین خواتین شامل ہیں۔ کابینہ میں ایک بھی مسلم ایس ٹی طبقہ کے قائد کو نمائندگی نہیں ملی۔ اس حلف برداری تقریب میں مرکزی وزراء، پان

گنٹور /8 جون (شہاب الدین ہاشمی) صدر تلگودیشم این چندرا بابو نائیڈو نے ریاست کی تقسیم کے بعد آندھرا پردیش کے پہلے چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف لیا۔ ان کے ساتھ 19 وزراء نے بھی حلف لیا، جس میں بی جے پی کے دو ارکان اور تین خواتین شامل ہیں۔ کابینہ میں ایک بھی مسلم ایس ٹی طبقہ کے قائد کو نمائندگی نہیں ملی۔ اس حلف برداری تقریب میں مرکزی وزراء، پانچ ریاستوں کے چیف منسٹرس، فلم اسٹارس اور تاجرین نے شرکت کی۔ گنٹور میں ناگرجنا یونیورسٹی کے قریب منعقدہ اس حلف برداری تقریب میں لاکھوں عوام نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ چندرا بابو نائیڈو غیر منقسم ریاست میں 1995ء تا 2004ء چیف منسٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں اور دس سال تک قائد اپوزیشن کے فرائض انجام دیئے۔ ریاست کی تقسیم کے بعد آندھرا پردیش کے پہلے چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف لیا۔ اس تقریب میں بی جے پی قائد ایل کے اڈوانی، مرلی منوہر جوشی، مرکزی وزراء راجناتھ سنگھ، اننت کمار، وینکیا نائیڈو، پرکاش جاوڈیکر، مسز نرملا ستیہ رامن، پیویش گوئل کے علاوہ پانچ ریاستوں راجستھان، گوا، پنجاب، گجرات اور ناگالینڈ کے چیف منسٹرس، شیو سینا کے صدر ادھو ٹھاکرے، فلم اسٹارس ویویک اوبرائے، پون کلیان، ٹینس کھلاڑی گوپی چند کے علاوہ آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے تلگودیشم قائدین اس موقع پر موجود تھے۔ کے ای کرشنا مورتی اور چنا راجہ اپا کو ڈپٹی چیف منسٹر بنانے کا امکان ہے۔ ضلع واری سطح پر ضلع سریکا کلم سے ایم نائیڈو، ضلع وجیا نگرم سے مسز مرونا لینی، ضلع وشاکھا پٹنم سے اینا پاتروڈو، جی سرینواس راؤ، ضلع مشرقی گوداوری سے وائی راما کرشنا اور سی راجیا، ضلع مغربی گوداوری سے مسز پی سجاتا، ضلع کرشنا سے دیوننی اما، کے رویندر بابو، ضلع گنٹور سے پی پلا راؤ اور آر کشور، ضلع پرکاشم سے سی راگھو راؤ، ضلع نیلور سے نارائنا، ضلع چتور سے بی گوپال کرشنا ریڈی، ضلع کرنول سے کے ای کرشنا مورتی، ضلع اننت پور سے پی رگھوناتھ ریڈی اور مسز پریٹالہ سنیتا شامل ہیں۔ بی جے پی سے کے سرینواس اور مانکیال راؤ کو بھی شامل کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ہری کرشنا اور بالا کرشنا کے ارکان خاندان بھی موجود تھے۔ چندرا بابو نائیڈو کے فرزند نارا لوکیش جنھوں نے حلف برداری تقریب کی تیاریوں کی نگرانی کی، مہمانوں اور ارکان خاندان کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر علی مسقطی بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT