Saturday , June 23 2018
Home / شہر کی خبریں / چندرا بابو نائیڈو نے دہلی میں اسکول کی نئی عمارت کاافتتاح کیا

چندرا بابو نائیڈو نے دہلی میں اسکول کی نئی عمارت کاافتتاح کیا

حیدرآباد 15 فبروری ( آئی این این ) چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے دہلی کے پشپ وہار میں آندھرا ایجوکیشنل سوسائیٹی کے ڈاکٹر کے رمیش بابو میمورئیل سینئر سکنڈری اسکول کے نو تعمیر شدہ بلاک کا افتتاح انجام دیا ۔ اس موقع پر چندرا بابو نائیڈو نے تعلیمی خدمات کو آگے بڑھانے پر سوسائیٹی کو مبارکباد دی ۔ مسٹر نائیڈو نے کہا کہ حالانکہ ریاست کی تشکیل نو عمل میں آئی ہے اور معاشی موقف اچھا نہیں ہے ۔ تاہم وہ تعلیمی سوسائیٹی کی ہر ممکن مدد کرنے کو تیار ہیں۔

TOPPOPULARRECENT