Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / چندرا بابو نائیڈو پانچ چیف منسٹرس کے مرکزی پیانل کے صدر نامزد

چندرا بابو نائیڈو پانچ چیف منسٹرس کے مرکزی پیانل کے صدر نامزد

پیانل نوٹوں کی تنسیخ سے پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لے گا
حیدرآباد ۔ 28 ۔ نومبر : ( این ایس ایس) : چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو کو مرکزی حکومت کی جانب سے بڑے کرنسی نوٹوں کے چلن کو بند کرنے سے پیدا ہوئی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے پانچ ریاستوں کے چیف منسٹرس کی سب کمیٹی کا صدر نامزد کیا گیا ہے ۔ مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے اس سلسلہ میں چندرا بابو نائیڈو کو فون کیا اور انہیں اس سب کمیٹی کے صدر نامزد کرنے کے بارے میں بتایا ۔ جو نوٹوں کی تنسیخ کے بعد عوام کے مختلف طبقات اس سے کس طرح متاثر ہوئے ۔ اس کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لے گی ۔ یہ سب کمیٹی صورتحال کا گہرائی کے ساتھ جائزہ لینے اور بینک عہدیداروں کے ساتھ تبادلہ خیال اور مشاورت کرنے کے بعد توقع ہے کہ اس کی رپورٹ مرکز کو پیش کرے گی تاکہ ضروری اقدامات کئے جائیں ۔ چندرا بابو نائیڈو کسی تاخیر کے بغیر ریاست میں بینک عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کرچکے ہیں اور رقم نہ ہونے سے عوام کو ان کی روزمرہ ضروریات کو پورا کرنے میں ہورہی دشواریوں اور مشکلات کو دور کرنے میں بینکس کی ناکامی کی وجوہات جاننا چاہا ۔۔

TOPPOPULARRECENT