Tuesday , November 20 2018
Home / شہر کی خبریں / چندرا بابو نائیڈو پر غیر ضمانتی وارنٹ کے خلاف تلگو دیشم کا زبردست احتجاج

چندرا بابو نائیڈو پر غیر ضمانتی وارنٹ کے خلاف تلگو دیشم کا زبردست احتجاج

حیدرآباد ۔ 15 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : ادونی تلگو دیشم پارٹی کارکنوں کی جانب سے احتجاجی ریالی کا انعقاد عمل میں آیا۔ یہ ریالی دفتر تلگودیشم پارٹی سے ہوتے ہوئے قدیم بس اسٹانڈ ، سرینواس ہوٹل تک نکالی گئی۔ احتجاج کا مقصد سال 2010میں بابلی پراجکٹ احتجاج کیس پر مہاراشٹرا کورٹ نے وزیر اعلیٰ این چندرابابو نائیڈوکو غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے۔ تلگو دیشم قائد اُماپتی نائیڈو نے بتایا کہ بی جے پی حکومت مفاہمت کو برخواست کرنے پر تلگو دیشم حکومت کے خلاف سیاسی بدلہ لے رہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT