Friday , September 21 2018
Home / شہر کی خبریں / چندرا بابو نائیڈو کا دورہ سنگاپور

چندرا بابو نائیڈو کا دورہ سنگاپور

حیدرآباد ۔ 8 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر ین چندرا بابونائیڈو 12 تا 14 نومبر سنگاپور کا سہ روزہ دورہ کریں گے اور وہ 12 نومبر کی صبح سنگاپور کے لیے روانہ ہوں گے ۔ مسٹر چندرا بابو نائیڈو کا یہ دورہ مطالعاتی یعنی سنگاپور کو کس طرح ترقی دی گئی اس کا مکمل جائزہ لے کر آندھرا پردیش کی ترقی کے لیے سنگاپور سے تعاون حاصل کرنے کی کوشش کرنا ہے ۔ چیف منسٹر کے باوثوق قریبی ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ چیف منسٹر مسٹر این چندرا بابو نائیڈو کے دورہ سنگاپور میں جملہ 15 عہدیدار چند کابینی رفقاء بھی رہنے کی اطلاعات پائی جاتی ہیں اور بتایا جاتا ہے کہ مسٹر چندرا بابو نائیڈو اپنے قیام سنگاپور کے دوران مختلف عوامی سرکاری شعبہ جات کے ذمہ دار عہدیداروں سے سنگاپور کی ترقی اور آندھرا پردیش کو ترقی دینے کے معاملہ میں تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔
اور ساتھ ہی ساتھ اسمارٹ سٹی کے طور پر ریاست آندھرا پردیش کے شہروں کی ترقی کے لیے سنگاپور سے مکمل تعاون حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ علاوہ ازیں سنگاپور میں مختلف صنعتکاروں سے بھی ملاقات کے دوران ریاست آندھرا پردیش میں سرمایہ کاری کے لیے مسٹراین چندرا بابو نائیڈو صنعت کاروں کو ترعیب دیں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT