Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / چندرا بابو نائیڈو کا دورہ نیلور ، طوفان کے متاثرین سے بات چیت

چندرا بابو نائیڈو کا دورہ نیلور ، طوفان کے متاثرین سے بات چیت

حیدرآباد /20 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) آندھراپردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو اپنی ریاست کے ساحلی اضلاع میں گذشتہ چھ روز سے جاری بارش اور سیلاب سے متاثرہ مقامات کے دو روزہ دورہ کے دوران آج نیلور کے کئی علاقوں کا دورہ کیا ۔ انہوں نے گڈور اور نیلور کا فضائی معائنہ کیا بعد ازاں شہر پہونچکر بارش کے متاثرین سے بات چیت کی اور پانچ بجے شام اومیش چندرا ہال میں اعلی عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس طلب کیا ۔ چندرا بابو نائیڈو ہفتہ کو مانوبولو اور دیگر مقامات کا دورہ کریں گے ۔ وہ اس موقع پر متاثرین سے ملاقات کے علاوہ بارش کے سبب ٹوٹ جانے والی قومی شاہراہوں کا شخصی طور پر معائنہ کریں گے ۔ انہو ںنے عہدیداروں کو جنگی خطوط پر امداد و بازآبادکاری کے اقدامات کی ہدایت کی ۔

TOPPOPULARRECENT