Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / چندرا بابو نائیڈو کا 26 جون سے 4 روزہ دورہ چین

چندرا بابو نائیڈو کا 26 جون سے 4 روزہ دورہ چین

وجئے واڑہ ۔ 21 ۔ جون : ( پی ٹی آئی ) : چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو ایک 13 رکنی وفد کی قیادت میں 26 جون سے چین کا 4 روزہ دورہ کریں گے ۔ اس موقع پر مسٹر نائیڈو ریاست میں سرمایہ کاری حاصل کرنے کی کوشش کریں گے اور دارالحکومت شہر امراوتی کی ترقی کے لیے کچھ معاہدات بھی کریں گے ۔ وزیر فینانس وائی رام کرشنوڈو ، وزیر بلدی نظم و نسق پی نارائنا سات بیوروکریٹس بھی چیف منسٹر کے اس 4 روزہ دورہ میں شامل رہیں گے ۔ یہ وفد تیانجن شہر میں منعقد ہونے والے عالمی اکنامک فورم کے 10 ویں سالانہ اجلاس میں بھی شرکت کریں گا ۔ اس اجلاس میں اے پی کے نئے دارالحکومت شہر امراوتی کو ترقی دینے مختلف فرمس سے معاہدات کرنے کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا ۔ چندرا بابو گذشتہ سال بھی چین کا دورہ کرچکے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT