Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / چندرا بابو نائیڈو کو پولاورم پر مباحث کیلئے کے وی پی کا چیلنج

چندرا بابو نائیڈو کو پولاورم پر مباحث کیلئے کے وی پی کا چیلنج

حیدرآباد 8 جنوری ( آئی این این ) رکن راجیہ سبھا و کانگریس لیڈر کے وی پی رامچندر راو نے آج مطالبہ کیا کہ چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو ان پر پولاورم پراجیکٹ میں بے قاعدگیوں سے متعلق الزامات کو ثابت کر دکھائیں۔ نائیڈو کے نام مکتوب میں کے وی پی نے الزام عائد کیا کہ تلگودیشم سربراہ ان کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کر رہے ہیں ۔ انہوں نے چیف منسٹر سے کہا کہ اگر انکے پاس ثبوت ہے تو وہ منظر عام پر لائیں ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ چندرا بابو اور کابینی رفقا ان کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کر رہے ہیں ۔ انہوں نے تلگودیشم سربراہ سے مطالبہ کیا کہ اس پراجیکٹ پر وائیٹ پیپر جاری کریں اور بتائیں کہ اب تک کتنی رقم خرچ ہوئی ہے اور پراجیکٹ کا موقف کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس مسئلہ پر مباحث کیلئے تیار ہیں اور چیف منسٹر کو چیلنج کیا کہ وہ مباحث کیلئے تیار ہوجائیں۔

TOPPOPULARRECENT