Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / چندرا بابو نائیڈو کی روس کی بڑی فرم کے ساتھ بات چیت

چندرا بابو نائیڈو کی روس کی بڑی فرم کے ساتھ بات چیت

حیدرآباد ۔ 12 ۔ جولائی : ( آئی این این) : چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو نے آج روس میں سن گروپ کے ساتھ ایک میٹنگ کی جو کہ روس میں ایک اہم سرمایہ کار اور پرائیوٹ ایکویٹی فنڈ منیجر گروپ ہے ۔ چیف منسٹر نے پی اسگاونکر ، ڈائرکٹر آپریشنس اینڈ ممبر بورڈ ، یلکام گروپ سے ملاقات کی جو کہ گلوبل سن گروپ کا حصہ ہے ۔ چندرا بابو نائیڈو نے روسی طرز کے صنعتی یونٹس کے قیام میں دلچسپی ظاہر کی جب کہ اسگاونکر نے بتایا کہ ان کی کمپنی آندھرا پردیش میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے میں سنجیدہ ہے ۔ بعد ازاں چیف منسٹر نے آندھرا پردیش میں دستیاب مواقع سے واقف کروایا اور کہا کہ اے پی ، ہندوستان میں بزنس کرنے اور اس میں آسانی کے لیے نمبر 2 مقام پر ہے اور ریاست میں اچھے وسائل اور اسکلڈ لیبر ہے ۔ اے پی سی ایم او کے ذرائع نے یہ بات بتائی ۔۔

TOPPOPULARRECENT