Wednesday , April 25 2018
Home / شہر کی خبریں / چندرا بابو نائیڈو کی سنگاپور میں ٹونی بلیر سے ملاقات

چندرا بابو نائیڈو کی سنگاپور میں ٹونی بلیر سے ملاقات

حیدرآباد14اپریل(سیاست نیوز ) چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرابابونائیڈو جو سنگاپور کے دورہ پر ہیں،نے وہاں برطانیہ کے سابق وزیراعظم ٹولی بلیر سے ملاقات کی۔ان دونوں رہنماوں میں باہمی مسائل پر بات چیت ہوئی ۔چندرابابو نے اے پی کا دورہ کرنے کی بلیرکو دعوت دی۔ٹونی بلیر نے تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے علاوہ ضلع محبوب نگر کے ایک گاوں کے دورہ کو یاد کیا۔ یہ دورہ انہوں نے اس وقت چندرابابو کے ساتھ کیا تھا جب چندرابابو پہلی مرتبہ وزیراعلی بنے تھے ۔وزیراعلی نے بلیر کو بتایاکہ ریاست کے نئے دارالحکومت کی تعمیر کے لئے کسان آگے آئے اور اپنی اراضیات حوالے کی ۔

TOPPOPULARRECENT