Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / چندرا بابو نائیڈو کی سکیوریٹی مزید مستحکم کرنے مرکز کی ہدایت

چندرا بابو نائیڈو کی سکیوریٹی مزید مستحکم کرنے مرکز کی ہدایت

حیدرآباد 21 جنوری ( سیاست نیوز ) آندھرا پردیش میں ماؤیسٹ  نکسلائٹس کی بڑھتی سرگرمیوں کی روشنی میں چوکسی و چوکنا رہنے اور چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو کی سیکوریٹی میں اضافہ کرنے مرکزی وزارت داخلہ نے آندھرا پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں کو احکامات جاری کئے ۔ وزارت داخلہ نے بتایا کہ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے چندرا بابو نائیڈو کو جو کمانڈوز فراہم ہیں ان کے علاوہ مزید تین اور این ایس جی ٹیم ارکان کو ان کی سکیوریٹی کی ذمہ داری سونپی جا رہی ہے ۔  وزارت نے بتایا کہ حال میں آندھرا پردیش بھون کے قریب نکسلائٹس کی موجودگی کی اطلاعات کے علاوہ ملک میں دہشت گرد سرگرمیوں کے فروغ کو دیکھتے ہوئے نائیڈو کی سیکوریٹی میں اضافہ کر کے مستحکم بنانے کی وزارت داخلہ نے ہدایات دیں ۔
جگن کو امراوتی آنے کی اجازت نہ دی جائے ‘ اے ویویکانند ریڈی
حیدرآباد 21 جنوری ( سیاست نیوز ) تلگودیشم کے سابق رکن اسمبلی اے ویویکا نند ریڈی نے آج کہا کہ صدر وائی ایس آر کانگریس جگن موہن ریڈی کو ریاست کی نئی راجدھانی امراوتی آنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے ۔ ویویکا نند ریڈی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جگن راکشس کی طرح کام کر رہے ہیںاسی لئے انہیں امراوتی میں قدم رکھنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے ۔ اگر وہ یہاں آتے ہیں تو انہیں فوری گرفتار کرلیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے عوام کی بہتری اسی میں ہے کہ جگن کو آگے بڑھنے سے روکا جائے ۔ انہوں نے صدر وائی ایس آر کانگریس پر سخت تنقید کی ۔

TOPPOPULARRECENT