Saturday , September 22 2018
Home / شہر کی خبریں / چندرا بابو نائیڈو کے خلاف کوئی بھی انتقامی جذبہ نہیں : امیت شاہ

چندرا بابو نائیڈو کے خلاف کوئی بھی انتقامی جذبہ نہیں : امیت شاہ

حیدرآباد ۔ 15 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز): اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مسٹر امیت شاہ نے کہا کہ ان کی پارٹی آندھرا پردیش وزیر اعلیٰ چندرا بابو نائیڈو کے خلاف کوئی بھی پوشیدہ انتقامی ایجنڈہ نہیں رکھتی ۔ حکومت مہاراشٹرا کی جانب سے نائیڈو کے خلاف بابلی مسئلہ پر عدم ضمانتی وارنٹ کے اجرائی پر انہوں نے کہا کہ اس مسئلہ کا تعلق 2010 سے ہے جس وقت ریاست اور مرکز دونوں میں بھی کانگریس پارٹی زیر اقتدار تھی ان کے خلاف تقریبا 25 سمن جاری کئے گئے تھے ۔ لیکن انہوں نے ایک کا بھی جواب نہیں دیا ۔ قانون اپنا کام کرے گا اور انہوں نے کہا کہ اگر کوئی لیڈر اس طرح کی حکمت عملی اختیار کر کے عوامی ہمدردی حاصل کرے گا تو باشعور عوام اس سے محتاط ہوجائے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT