چندرا بابو نائیڈو 28 نومبر کو راہول کے ساتھ مہم چلائیں گے

حیدرآباد 23 نومبر ( پی ٹی آئی ) تلگودیشم صدر و چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو تلنگانہ اسمبلی انتخابات کیلئے 28 اور 29 نومبر کو صدر کانگریس راہول گاندھی کے ساتھ انتخابی مہم میں حصہ لیں گے ۔ تلگودیشم ـذرائع نے بتایا کہ نائیڈو 28 نومبر کو راہول گاندھی کے ساتھ انتخابی مہم میں حصہ لیں گے اور 29 نومبر کو بھی جلسہ میںشرکت کرینگے ۔ تلگودیشم و کانگریس ریاست میں اسمبلی انتخابات میںعظیم اتحاد کے تحت مقابلہ کر رہے ہیں۔ اس اتحاد میں سی پی آئی اور ٹی جے ایس بھی شامل ہے ۔ نائیڈو مخالف بی جے پی طاقتوں کو یکجا کرنے میں مصروف ہیں اور جاریہ ماہ کے اوائل میں کانگریس صدر سے ملاقات بھی کرچکے ہیں۔ کانگریس نے آج میڑچل میں منعقدہ اپنے جلسہ میں مہا کوٹمی میں شامل جماعتوں کے قائدین کو بھی مدعو کیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT