Tuesday , January 23 2018
Home / شہر کی خبریں / چندرا بابو نے چندر شیکھر راؤ کا چیلنج قبول کرلیا

چندرا بابو نے چندر شیکھر راؤ کا چیلنج قبول کرلیا

آندھرا پردیش کی ترقی کے لیے تلنگانہ سے مقابلہ کے لیے تیار ہوں : نائیڈو

آندھرا پردیش کی ترقی کے لیے تلنگانہ سے مقابلہ کے لیے تیار ہوں : نائیڈو
حیدرآباد ۔ 9 ۔ اگست : ( این ایس ایس) : تلگو دیشم پارٹی کے صدر اور آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ ماضی میں وہ اپنی 9 سالہ حکمرانی کے دوران حیدرآباد کی یادگار ترقی کا عملی طور پر ثبوت پیش کرچکے ہیں اور نئی ریاست آندھرا پردیش کی ترقی کے میدان میں تلنگانہ کے ہم منصب ( کے سی آر ) کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں ۔ چندرا بابو نائیڈو نے دو روزہ دورہ وشاکھا پٹنم کے دوران آج انکاپلی میں ایک پروگرام میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے حکومت تلنگانہ کو مشورہ دیا کہ جو بھی مسائل اور اختلافات ہیں انہیں بات چیت کے ذریعہ حل کرلیا جائے کیوں کہ دو تلگو ریاستوں کے درمیان دشمنی دونوں کے لیے ہی بہتر نہیں ہوگی ۔ چندرا بابو نائیڈو نے یاد دلایا کہ طلباء کو آندھرا پردیش کی جانب سے 58 فیصد اور حکومت تلنگانہ کی طرف سے 42 فیصد تعلیمی فیس کی باز ادائیگی کی انہوں نے تجویز پیش کی تھی جس پر کے سی آر نے خاموشی اختیار کررہے ہیں ۔ چندرا بابو نے کہا کہ فریق ثانی کی طرف سے مسلسل اشتعال انگیزیوں کے باوجود وہ ( چندرا بابو ) تلگو عوام کے تحفظ و اتحاد کے لیے کام کررہے ہیں ۔ چندرا بابو نے کہا کہ عوام دیکھ رہے ہیں کہ کون ان کی فلاح و بہبود کے لیے کام کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ غیر سائنسی انداز میں آندھرا پردیش کی تقسیم کے نتیجہ میں عوامی مسائل میں زبردست اضافہ ہوا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT