Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / چندرا بابو کا آج آئی اے ایس افسران سے خطاب

چندرا بابو کا آج آئی اے ایس افسران سے خطاب

مسوری میں تین ہفتوں کا تربیتی پروگرام 100 سینئر عہدیداروں کی شرکت
امراوتی۔ 24 ستمبر (پی ٹی آئی) آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو دوشنبہ کو یوپی کے ٹاؤن مسوری میں ایک لال بہادر شاستری نیشنل اکیڈیمی آف ایڈمنسٹریشن میں انڈین ایڈمنسٹریٹیو سرویس (آئی اے ایس) افسران سے خطاب کریں گے۔ برسر خدمت ائی اے ایس افسران نے ہفتوں تک چلائے جانے والے چوتھے مرحلے کے وسط کیریئر تربیتی پروگرام کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کیلئے چندرا بابو نائیڈو کا خصوصی انتخاب کیا ہے۔ اس ٹریننگ پروگرام میں 1983-1990ء بیچوں سے تعلق رکھنے والے ملک بھر کے تقریباً 100 سینئر آئی اے ایس افسران حصہ لے رہے ہیں۔ چندرا بابو نائیڈو ملک کی اعلیٰ ترین سیول خدمات کی اس باوقار اکیڈیمی کے معائنے کے بعد چوتھے مرحلے اور زیرتربیت افسران کے بنیادی کورسیس کے مشترکہ سیشن سے خطاب کریں گے۔ چیف منسٹر کے دفتر (سی ایم او) سے وابستہ ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ اے پی کے چیف منسٹر اپنی ریاست میں اختیار کردہ حقیقی حکمرانی کے طریقوں کے علاوہ ای۔پرگتی اور موثر حکمرانی کیلئے روبہ عمل لائے جانے والے مختلف اقدامات کا تفصیلی تذکرہ کریں گے۔ اس مرتبہ کیریئر کے وسطی حصہ میں تربیتی پروگرام میں حصہ لینے والوں میں چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو کے اسپیشل چیف سیکریٹری ستیش چندرا بھی شامل ہیں۔ ان کے علاوہ اس ریاست کے دیگر تین سینئر افسران بھی ٹریننگ پروگرام میں شرکت کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT