Saturday , August 18 2018
Home / شہر کی خبریں / چندرا بابو کی تائید میں طلبہ کی دستخطی مہم

چندرا بابو کی تائید میں طلبہ کی دستخطی مہم

آندھراپردیش کے ساتھ امتیازی سلوک کرنے کا مرکز پر الزام
حیدرآباد /14 مارچ ( سیاست نیوز ) چیف منسٹر آندھراپردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو کی قیادت میں ریاست آندھراپردیش کو خصوصی موقف فراہم کرنے کے علاوہ فنڈز کی فراہمی میں ریاست کے ساتھ مکمل انصاف کرنے کے مطالبہ پر جاری جدوجہد کی بھرپور تائید کرتے ہوئے مختلف کالجوں کے طلباء نے اہم شاہرہ پر دستخطی مہم منظم کی ۔ اور چیف منسٹر کی تائید میں ’’ وی سپورٹ یو سی ایم سر‘‘ کے فلک شگاف نعرے بلند کر رہے تھے ۔ بتایا جاتا ہے کہ طلبا ء نے چیف منسٹر آندھراپردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو کا قد آور پورٹریٹ ساتھ رکھ کر دستخطی مہم چلائی ۔ اس موقع پر ریاستی تلگو یووتا سکریٹری بی چندرا بابو نے خطاب کرتے ہوئے ریاستی عوام کے جذبات و احساست کو نقصان پہونچانے کیلئے اقدامات کرنے کا مرکز میں بی جے پی زیر قیادت حکومت پر الزام عائد کیا اور کہا کہ ریاست کے ساتھ امتیازی سلوک کرنے کے علاوہ چھوٹی نظر سے دیکھ رہی ہے ۔ لیکن طلباء خود ریاست کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کے خلاف ہر سطح پر اپنی آواز بلند کرنے کا اظہار کیا ۔

TOPPOPULARRECENT