Wednesday , June 20 2018
Home / شہر کی خبریں / چندرا بابو کی تیسری مرتبہ شکست یقینی، عنقریب صدر تلگودیشم کا سنگاپور مستقل ٹھکانہ

چندرا بابو کی تیسری مرتبہ شکست یقینی، عنقریب صدر تلگودیشم کا سنگاپور مستقل ٹھکانہ

عوام کا وائی ایس آر سی پی پر بھرپور اعتماد، ترجمان وائی ایس آر سی پی جی رام چندر راؤ

عوام کا وائی ایس آر سی پی پر بھرپور اعتماد، ترجمان وائی ایس آر سی پی جی رام چندر راؤ
حیدرآباد /9 مئی (سیاست نیوز) وائی ایس آر کانگریس کے ترجمان جی رام چندر راؤ نے کہا کہ صدر تلگودیشم این چندرا بابو نائیڈو کا مستقل ٹھکانہ سنگاپور بن جائے گا، کیونکہ مسلسل تیسری مرتبہ ان کی پارٹی شکست سے دوچار ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ سیما۔ آندھرا میں عوام نے وائی ایس آر کانگریس پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے، لہذا حکومت تشکیل دینے کے لئے پارٹی کو واضح اکثریت حاصل ہوگی، جب کہ تلگودیشم دونوں علاقوں میں شکست سے دوچار ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ ریاست اور تلگودیشم کی تاریخ میں چندرا بابو نائیڈو کا نام تیسری مرتبہ پارٹی کو شکست سے بچانے میں ناکام رہنے والوں کی فہرست درج کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ علاقہ تلنگانہ میں بھی وائی ایس آر کانگریس بادشاہ گر کا موقف حاصل کرے گی، جب کہ عوام نے دونوں علاقوں میں تلگودیشم اور بی جے پی اتحاد کو مسترد کردیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سیما۔ آندھرا میں وائی ایس آر کانگریس واضح اکثریت کے ساتھ تنہا حکومت تشکیل دے گی اور اس کو تمام 25 لوک سبھا حلقوں پر بھی کامیابی حاصل ہوگی۔ عوام نے چندرا بابو نائیڈو، وینکیا نائیڈو اور پون کلیان کو مسترد کردیا۔ انھوں نے کہا کہ مرکز میں حکومت کی تشکیل میں بھی وائی ایس آر کانگریس اہم رول ادا کرے گی، تاہم ہماری پارٹی کسی جماعت کا دروازہ نہیں کھٹکھٹائے گی، بلکہ وزیر اعظم بننے کی خواہش رکھنے والوں کو ہمارے درپر آنا ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT