Wednesday , June 20 2018
Home / شہر کی خبریں / چندرا بابو کی حلف برداری تقریب، جگن موہن ریڈی کو شرکت کی دعوت

چندرا بابو کی حلف برداری تقریب، جگن موہن ریڈی کو شرکت کی دعوت

صدر وائی ایس آر سی پی کی صدر تلگودیشم کو مبارکباد، تقریب کو تاریخی بنانے کی تیاریاں

صدر وائی ایس آر سی پی کی صدر تلگودیشم کو مبارکباد، تقریب کو تاریخی بنانے کی تیاریاں
حیدرآباد /6 جون (سیاست نیوز) آندھرا پردیش کے نامزد چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے صدر وائی ایس آر کانگریس جگن موہن ریڈی کو ان کی حلف برداری تقریب میں شرکت کی ٹیلیفون پر دعوت دی ہے۔ سیاسی حلقوں میں یہ افواہ گرم تھی کہ مسٹر نائیڈو نے جگن کو حلف برداری تقریب میں شرکت کی دعوت دینے کے لئے 6 مرتبہ فون کیا، لیکن جگن نے کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا، لہذا اب مسٹر نائیڈو انھیں مکتوب روانہ کرتے ہوئے حلف برداری تقریب میں شرکت کی دعوت دیں گے۔ میڈیا میں یہ خبریں عام ہوتے ہی جگن موہن ریڈی نے چندرا بابو نائیڈو سے رابطہ پیدا کرتے ہوئے انھیں مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ 8 جون کو صدر تلگودیشم این چندرا بابو نائیڈو چیف منسٹر کے عہدہ کا حلف لیں گے۔ انھوں نے چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ، آندھرا پردیش کانگریس کے صدر این رگھوویرا ریڈی اور دیگر جماعتوں کے سربراہوں کو فون کرکے اپنی حلف برداری تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔ علاوہ ازیں ملک کی کئی ریاستوں کے چیف منسٹرس بشمول وزیر اعظم نریندر مودی، مختلف جماعتوں کے قائدین اور مرکزی وزراء کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے، جب کہ تلگودیشم کی جانب سے اس تقریب کو تاریخی بنانے کے لئے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT