Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / چندرا بابو کی لندن میں شانٹنڈر ایجنسی کے عہدیداروں سے ملاقات

چندرا بابو کی لندن میں شانٹنڈر ایجنسی کے عہدیداروں سے ملاقات

گنٹور سے پیداواری اشیاء کی خرید و فروخت میں مدد پر بات چیت
حیدرآباد ۔ 25 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو جو کہ اپنے مصروف ترین دورہ پر لندن میں مقیم ہیں ۔ آج لندن کے گلوبل کارپوریٹ بینکنگ ادارہ ’ شانٹنڈر ‘ انڈیا ڈیسک ڈائرکٹر مسٹر ایڈورڈ ڈیکسن اور ایکسپورٹ اینڈ ایجنسی فینانس ہیڈ مسٹر فلپس کے ساتھ ملاقات کی ۔ بتایا جاتا ہے کہ لندن میں انتہائی سب سے بڑا بینکنگ ادارہ تصور کیا جانے والا ’ شانٹنڈر ‘ گنٹور ( ریاست آندھرا پردیش ) سے مرچ برآمداتی امور میں حصہ لینے والے ادارہ کی حیثیت سے آندھرا پردیش کے ساتھ بہتر تعلقات رکھتا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ آندھرا پردیش کی پیداواری اشیاء کی خرید و فروخت سے متعلق وہاں کے (لندن کے ) برآمداتی و درآمداتی کمپنیوں کو مالی مدد فراہم کرنے میں مذکورہ شانٹنڈر بینک اپنی خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا ہے ۔ چیف منسٹر کے ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ فنئیک شعبہ میں سرفہرست رہنے والے ادارہ رہنے کی وجہ سے آندھرا پردیش میں فنئیک ویالی کے لیے تعاون کرنے کی چندرا بابو نائیڈو نے پر زور خواہش کی ۔ بالخصوص غذائی اجناس کی کاشت زرعی پیداواروں کے برآمدات کے لیے مالی تعاون فراہم کرنے کے لیے مذکورہ ادارے کے نمائندوں نے اپنے اتفاق و دلچسپی کا مظاہرہ کیا ۔۔
ll چیف منسٹر آندھرا پردیش کے دورہ لندن کے دوران آج یو کے کے منسٹر ( سکریٹری آف اسٹیٹ فار انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ ) پریت پٹیل نے خصوصی طور پر چیف منسٹر سے ملاقات کی ۔ نئی ریاست آندھرا پردیش کی ہمہ جہتی ترقی ، راجدھانی کی تعمیر و دیگر متعدد اہم امور پر چندرا بابو نائیڈو اور مسٹر پریت پٹیل کے مابین تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بالخصوص یو کے ( لندن ) حکومت آندھرا پردیش کو کن کن امور پر بھر پور تعاون فراہم کرسکتی ہے ان امور پر ہی تفصیلی بات چیت مذکورہ دونوں قائدین کے مابین کی گئی ۔ چیف منسٹر کے قریبی ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ جہاں ایکطرف راجدھانی امراوتی کی تعمیر سے متعلق ڈیزائنس کے نمونوں پر نارمان پوسٹر ٹیم ارکان کے ساتھ تفصیلی غور و خوص کیا وہیں دوسری طرف سلسلہ وار مختلف نمائندوںکے ساتھ ملاقات کرنے میں مسٹر این چندرا بابو نائیڈو انتہائی مصروف دکھائی دے رہے ہیں ۔ علاوہ ازیں آئیروپا یو کے میں پائے جانے والے انتہائی اہمیت کے حامل ٹیکنیکل پالیسیوں کی فراہمی کے ذریعہ آندھرا پردیش کی ترقی میں بھر پور مدد و تعاون کرنے کی مسٹر چندرا بابو نائیڈو نے خواہش کی ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ نئی ریاست میں ترقی کو اولین ترجیح دیتے ہوئے حکومت آندھرا پردیش آگے بڑھ رہی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT