Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / چندرا بابو کے فرزند کے اثاثہ جات میں اضافہ پررینوکاچودھری کی نکتہ چینی

چندرا بابو کے فرزند کے اثاثہ جات میں اضافہ پررینوکاچودھری کی نکتہ چینی

حیدرآباد 9مارچ (یواین آئی )کانگریس کی سینئر لیڈر رینوکا چودھری نے آندھرا پردیش کے وزیر اعلی چندرا بابو نائیڈو کے فرزند و تلگودیشم پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری لوکیش کے اثاثہ جات میں گزشتہ پانچ ماہ کے دوران 23 گنا اضافہ کی اطلاعات پر تلگودیشم پر شدید نکتہ چینی کی ۔ انہوں نے دہلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چندرا بابو نائیڈو کو اس مسئلہ پر ہاورڈ یونیورسٹی میں لکچر دینا چاہئے کہ اتنے کم عرصہ میں اثاثہ جات میں اتنا اضافہ کیسے ہوگیا ۔ انہوں نے کہا کہ اثاثہ جات میں اضافہ کا جو فارمولہ ہے اسے ریاست کے عوام کے سامنے پیش کرنا چاہئے تاکہ اس فارمولہ کے ذریعہ غریب افراد بھی راتوں رات امیر بن جائیں ۔ انہو ں نے کہا کہ ریاست کی تشکیل کا زیادہ عرصہ نہیں ہوا اور چندرا بابو کے بیٹے کے اثاثہ جات میں جو اضافہ ہوا ہے اس کے فارمولہ کو سمجھنے کی ضرورت ہے ۔ واضح رہے کہ لوکیش کے اثاثہ جات اکتوبر 2016 میں 14.5 کروڑ روپئے تھے جو اس سال فروری تک 330 کروڑ روپئے ہوگئے ۔ انہوں نے ایم ایل سی امیدواروں کے طور پر پرچہ نامزدگی داخل کرتے ہوئے حلف نامہ داخل کیا ۔ جس میں اس بات کا تذکرہ کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT