Thursday , September 20 2018
Home / شہر کی خبریں / چندرا شیکھر راؤ مفت تعلیم کے وعدہ پر غیر سنجیدہ : جیون ریڈی

چندرا شیکھر راؤ مفت تعلیم کے وعدہ پر غیر سنجیدہ : جیون ریڈی

حیدرآباد ۔ 16 ۔ جنوری : ( آئی این این) : تلنگانہ اسمبلی میں ڈپٹی سی ایل پی قائد ٹی جیون ریڈی نے آج الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے جی تا پی جی مفت تعلیم کی فراہمی کے ان کے وعدہ کو پورا کرنے میں سنجیدہ نہیں ہیں ۔ یہاں احاطہ اسمبلی میں میڈیا کے نمائندوں سے مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت اس پالیسی پر ہنوز تجاویز طلب کرنے کے عمل میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس نے جب وعدہ کیا تھا تو اس میں صاف گوئی کا فقدان تھا تاہم چندر شیکھر راؤ اب اس سلسلہ میں تبادلہ خیال کے لیے اجلاس منعقد کرتے ہوئے عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کررہے ہیں ۔جیون ریڈی نے الزام عائد کیاکہ کے سی آر نے عوام سے کئے گئے وعدوں میں پانچ فیصد کو بھی پورا نہیں کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT