Monday , January 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / چندر شیکھر راؤ بی جے پی کے ایجنٹ

چندر شیکھر راؤ بی جے پی کے ایجنٹ

کوہیر۔23اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میدک کے کوہیر منڈل مستقر میں حیدرآباد کے ایک مسلم وفد نے کوہیر کا دورہ کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کی تائید میں انتخابی مہم میں شرکت کرتے ہوئے گھر گھر جاکر کانگریس پارٹی کو ووٹ دینے کی اپیل کی ۔ بعد ازاں بیدر بس چوراستہ پر اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے جابر پٹیل کوآرڈینیٹر میناریٹی حکومت ہند

کوہیر۔23اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میدک کے کوہیر منڈل مستقر میں حیدرآباد کے ایک مسلم وفد نے کوہیر کا دورہ کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کی تائید میں انتخابی مہم میں شرکت کرتے ہوئے گھر گھر جاکر کانگریس پارٹی کو ووٹ دینے کی اپیل کی ۔ بعد ازاں بیدر بس چوراستہ پر اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے جابر پٹیل کوآرڈینیٹر میناریٹی حکومت ہند نے صدر ٹی آر ایس کے چندر شیکھر راؤ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ بی جے پی کے ایجنٹ ہیں جب 2009ء میں عام انتخابات کے نتیجہ آنے سے قبل پنجاب میں ایک جلسہ میں شرکت کرتے ہوئے این ڈی اے کی تائید کا اعلان کردیا تھا ‘ اگر آج وہ کامیاب ہوجاتے ہیں تو بی جے پی کے گود میں جاکر بیٹھنے والے ہیں ۔ سیکولرازم کی جیت اور ملک کی سالمیت کیلئے کانگریس پارٹی کو ووٹ دیں ‘ 2014ء کے انتخابات بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہوگئے ہیں ۔ جناب ایس کے افضل الدین سینئر کانگریس پارٹی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی ملک کی سالمیت کیلئے ایک سنگین خطرہ ہے ۔ کانگریس پارٹی مسلمانوں کی ہمہ جہتی ترقی کے لئے سنجیدہ ہے ۔ پارٹی نے بغیر آمدنی والی مساجد کے ائمہ اور موذن کو حکومت کی جانب سے تنخواہ جاری کرنے کا وعدہ کیا ہے ۔ جناب محمد شمشیر علی ٹاؤن صدر کانگریس پارٹی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی سے ہی مسلمانوں کی ترقی ممکن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر جے گیتا ریڈی ایک سیکولر ماں کی سیکولر بیٹی ہیں ان کا بچپن مسلمانوں کے درمیان گزرا ہے اور وہ ہر مذہب کا پاس و لحاظ رکھتی ہیں ۔ انہوں نے کوہیر کی ترقی کیلئے بے شمار ترقیاتی کام انجام دیئے دہی ہیں ۔ اس موقع پر مسٹر اروند ریڈی کو ہیر منڈل کانگریس صدر ‘عتیق احمد اے سی سی رکن ‘ شوکت علی ‘ خالد پٹیل صدر جامع مسجد کوہیر و سینئر قائد کانگریس ‘ ڈاکٹر عبدالستار ‘ محمد منیر ( نواب) ‘ اشرف علی ‘ مرتضیٰ پٹیل ‘ اسلم ‘ فردوس ‘ سید رئیس الدین ‘ محمد عبدالقیوم ۔ اس موقع پر مولانا فیصل اللہ شاہ چشتی سجادہ نشین درگاہ موسیٰ قادری کی دعا پر اختتام کو پہنچا ۔

TOPPOPULARRECENT