Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / چندر شیکھر راؤ سے ریجنل پاسپورٹ آفیسر کی ملاقات

چندر شیکھر راؤ سے ریجنل پاسپورٹ آفیسر کی ملاقات

حیدرآباد۔ 15 اکتوبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے آج ریجنل پاسپورٹ آفیسر حیدرآباد شریمتی اشونی نے ملاقات کی اور حیدرآباد میں واقع ریجنل پاسپورٹ آفس کی کارکردگی سے واقف کرایا۔ انہوں نے بتایا کہ پاسپورٹس کی اجرائی میں اصلاحات اور جلد سے جلد پاسپورٹس کی اجرائی کی تفصیلات سے چیف منسٹر کو واقف کرایا۔ شریمتی اشونی نے آئندہ ماہ کے دوران ضلع کریم نگر میں پاسپورٹ سیوا کیندرم کا افتتاح کرنے سے متعلق مرکزی وزارت خارجہ کے فیصلہ سے بھی واقف کرایا جس پر چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے ورنگل میں بھی پاسپورٹ آفس کے قیام کا شریمتی اشونی کو مشورہ دیا۔

TOPPOPULARRECENT