Thursday , November 23 2017
Home / Top Stories / چندر شیکھر راؤ سے کوئی اختلافات نہیں ‘ نائیڈو

چندر شیکھر راؤ سے کوئی اختلافات نہیں ‘ نائیڈو

حیدرآباد 3 ڈسمبر ( آئی این این ) چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو نے آج کہا کہ ان کے چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ سے کوئی اختلافات نہیں ہیں۔ انہوں نے دہلی میں ہندوستان ٹائمز لیڈر شپ چوٹی کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چندر شیکھر راؤ کے ساتھ کچھ مسائل ہیں جن کی یکسوئی کی جانی ہے ۔ یہ مسائل ریاست کی تقسیم سے متعلق ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ان مسائل کو باہمی قابل قبول انداز میں حل کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ریاستوں میں اگر تعاون و اشتراک ہوتا ہے تو ان کی ترقی کے امکانات کافی روشن ہیں۔

TOPPOPULARRECENT