Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / چندر شیکھر راؤ نے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا

چندر شیکھر راؤ نے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا

سنہرے تلنگانہ کیلئے آبپاشی پراجیکٹس کی تکمیل ضروری : بی جے پی
حیدرآباد 4 ستمبر ( سیاست نیوز ) بی جے پی کے رکن اسمبلی کو ڈپٹی مقننہ لیڈر سی ایچ رامچندر ریڈی نے آج چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ پر تنقید کی کہ انہوں نے حکمرانی کے 15 ماہ مکمل کرلینے کے باوجود کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کیا ہے ۔ یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گوداوری اور کرشنا کے مسائل پر بی جے پی کا موقف درست ثابت ہوگیا ہے اور اب یہ واضح ہوگیا ہے کہ سنہرے تلنگانہ کا مقصد حاصل کرنے کیلئے آبپاشی پراجیکٹس کو بروقت مکمل کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ 3000 ٹی ایم سی فیٹ پانی جو سمندر میں ضائع ہو رہا ہے اس کو استعمال کرنے کی صلاحیت پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔ پارٹی کے ریاستی صدر جی کشن ریڈی کے خلاف ٹی آر ایس کی تنقیدوں کو مسترد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جی کشن ریڈی اس وقت سے سیاست میں ہیں جب ہریش راؤ اور دوسرے ٹی آر ایس قائدین سیات میں نہیں تھے ۔ انہوں نے کہا کہ کے چندر شیکھر راؤ نے سیاسی مقصد براری کیلئے مختلف جماعتوں میں شمولیت اختیار کی تھی جبکہ کشن ریڈی ابتداء سے ایک ہی پارٹی میں ہیں ۔ انہوں نے سیکریٹریٹ کی چیسٹ ہاسپٹل اور پھر سکندرآباد منتقلی کے فیصلے کے تعلق سے کہا کہ کسی ایک مسئلہ میں بھی حکومت نے عوام کو اعتماد میں لینے کی کوشش نہیں کی اور نہ ہی کسی سیاسی جماعت سے مشاورت کی ہے حالانکہ یہ بہت اہمیت کے حامل مسائل ہیں۔ چیف منسٹر کا یہ رویہ جمہوری عمل کے مغائر ہے ۔

TOPPOPULARRECENT