Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / چندر شیکھر راؤ ‘پریتالہ سنیتا کے فرزند کی شادی میں شرکت کریں گے

چندر شیکھر راؤ ‘پریتالہ سنیتا کے فرزند کی شادی میں شرکت کریں گے

حیدرآباد، 29ستمبر( یواین آئی) تلنگانہ کے وزیراعلی چندرشیکھرراؤ یکم اکتوبر کو آندھراپردیش کی وزیر پریتالہ سنیتا کے فرزند پریتالہ سری رام کی شادی میں شرکت کریں گے ۔ یہ شادی آندھراپردیش کے ضلع اننت پور کے وینکٹ پورم میں اتوار کو ہوگی ۔ چندرشیکھرراؤ حیدرآباد سے پٹاپرتی کے لئے روانہ ہوں گے جہاں سے وہ بذریعہ کار وینکٹاپورم پہنچیں گے ۔ پریتالہ سنیتا نے شخصی طور پر وزیراعلی سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں دعوت نامہ حوالے کیاتھا۔ اس شادی میں آندھراپردیش کے وزیراعلی چندرابابونائیڈو بھی شرکت کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT