Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / چندر شیکھر راؤ کا دورہ دہلی سی بی آئی کیس سے بچنے کی کوشش: تلنگانہ تلگودیشم

چندر شیکھر راؤ کا دورہ دہلی سی بی آئی کیس سے بچنے کی کوشش: تلنگانہ تلگودیشم

حیدرآباد۔/28اکٹوبر، ( این ایس ایس ) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے دورہ دہلی پر تنقید کرتے ہوئے تلنگانہ تلگودیشم کے صدر کے رمنا نے آج ان سے استفسار کیا کہ آیا انہوں نے کانگریس زیر قیادت یو پی اے حکومت کے دوران مرکزی وزیر کی حیثیت سے ای ایس آئی دواخانوں کی تعمیر میں پائی جانے والی مبینہ بے قاعدگیوں پر دہلی سی بی آئی عہدیداروں کے پوچھ گچھ کا جواب کیوں نہیں دیا۔ این ٹی آر ٹرسٹ بھون پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے رمنا نے کہا کہ کے سی آر جو اب تلنگانہ کے چیف منسٹر ہیں کو اپنی خاموشی توڑتے ہوئے عوام کے سامنے حقیقت بیان کرنی چاہیئے۔ تلگودیشم لیڈر نے کے سی آر پر الزام عائد کیا کہ ان کا دورہ دہلی سی بی آئی کیس سے بچنے کی کوشش ہے۔

TOPPOPULARRECENT