Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / چندر شیکھر راؤ کی گورنر سے ملاقات،تلنگانہ میں آندھرائی ججس کے تقررات پر اعتراض

چندر شیکھر راؤ کی گورنر سے ملاقات،تلنگانہ میں آندھرائی ججس کے تقررات پر اعتراض

حیدرآباد ۔ 16 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے کل راج بھون میں گورنر ای ایس ایل نرسمہن سے ملاقات کی اور دوسری باتوں کے علاوہ آندھرا پردیش اور تلنگانہ کی تحت کی عدالتوں کے لیے ججس کی عارضی فہرست کے اجراء پر پیدا شدہ تنازعہ پر تبادلہ خیال کیا ۔ ذرائع نے کہا کہ چندر شیکھر راؤ نے فہرست پر اعتراض کیا اور بتایا کہ آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے کئی ججس کا ان کی مرضی کے مطابق تقرر تلنگانہ میں کردیا گیا ۔ کے سی آر نے کہا کہ یہ اقدام تلنگانہ کے ججس کے مفادات کے خلاف ہے ۔ چیف منسٹر نے گورنر سے کرشنا دریائی انتظام بورڈ کے جاری کردہ نوٹیفیکشن پر بھی بات چیت کی ۔ تلنگانہ کی طرف سے مخالفت کے باوجود پراجکٹس پر کنٹرول اور نگرانی کی اجازت دی گئی ہے ۔ چیف منسٹر تلنگانہ گورنر سے ہمیشہ تنہائی میں ملاقات کیا کرتے تھے ۔ اس مرتبہ انہوں نے ٹی آر ایس ارکان پارلیمنٹ کے کیشو راؤ ، ڈی سرینواس اور بی سمن کے ساتھ ملاقات کی ۔۔

TOPPOPULARRECENT