Saturday , April 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / چندیکا ہتھورا سنگھے سری لنکا کے متوقع کوچ

چندیکا ہتھورا سنگھے سری لنکا کے متوقع کوچ

ڈھاکہ۔10 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیشی کوچ چندیکا ہتھورا سنگھے نے استعفی دیدیا جب کہ وہ اب اپنے آبائی ملک سری لنکا کی کوچنگ سنبھالیں گے۔چندیکا ہتھورا کی کوچنگ میں بنگلہ دیش کی کارکردگی میں خاصی بہتری آئی لیکن وہ اپنے کام میں مداخلت سے خوش نہیں تھے، ہتھورا سنگھے گذشتہ برس اکتوبر میں بھی مستعفی ہو گئے تھے لیکن بنگلادیشی بورڈ نے انھیں راضی کرکے کام جاری کر لیا تھا، یاد رہے کہ سری لنکا کو جون میں گراہم فورڈ کے جانے سے مستقل کوچ کی تلاش ہے۔حکام گذشتہ تین ماہ سے ہتھوراسنگھے کے ساتھ رابطے میں ہیں، وہ پہلے ذمہ داری سنبھالنے سے انکارکر چکے ہیں لیکن اب آمادہ نظر آرہے ہیں، ان کے قریبی دوست تھیلان سمارا ویرا کو حال ہی میں بیٹنگ کوچ بنایا گیا، اسی کے ساتھ سلیکشن کمیٹی میں بھی تبدیلی آئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT