Wednesday , January 24 2018
Home / ہندوستان / چندی گڑھ میں اعلیٰ سطحی ماؤسٹ قائد کی خود سپردگی

چندی گڑھ میں اعلیٰ سطحی ماؤسٹ قائد کی خود سپردگی

راجمند گاؤں۔/18فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک اعلیٰ سطحی ماؤسٹ کارکن نے جو راجمندگاؤں۔ کنکیر سرحد پر چھتیس گڑھ میں غیر قانونی تحریک کی قیادت کررہا تھا اور قتل اور ملازمین پولیس پر حملوں کے کئی مقدمات میں مطلوب تھا آج اپنی بیوی کے ساتھ پولیس کے سامنے خود سپرد ہوگیا۔ نکسلائٹس جوڑا 27سالہ بھگت جاڑے اور 21سالہ ٹیجو نیتم نے ایڈیشنل ڈائرکٹر

راجمند گاؤں۔/18فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک اعلیٰ سطحی ماؤسٹ کارکن نے جو راجمندگاؤں۔ کنکیر سرحد پر چھتیس گڑھ میں غیر قانونی تحریک کی قیادت کررہا تھا اور قتل اور ملازمین پولیس پر حملوں کے کئی مقدمات میں مطلوب تھا آج اپنی بیوی کے ساتھ پولیس کے سامنے خود سپرد ہوگیا۔ نکسلائٹس جوڑا 27سالہ بھگت جاڑے اور 21سالہ ٹیجو نیتم نے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل پولیس ( نکسلائیٹس کارروائیاں) آر کے وج کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے۔وہ دیگر سینئر قائدین کے ساتھ اپنے اختلافات کی وجہ سے تحریک سے الگ ہوگیا تھا۔ اس کے بھائی بدھرام جاڑے نے ملازم پولیس ہے اور جس کا مبینہ طور پر نکسلائیٹس نے اغوا کرکے قتل کردیا تھا اس کی اپنی بیوی کے ساتھ تحریک سے علحدگی کا یہی واقعہ وجہ بنا۔

اس جوڑے کی نشاندہی پر تین ترقی یافتہ دھماکو آلات جن میں سے ہر ایک کا وزن پانچ کلو گرام تھا اور 10کلو گرام یک رُخی زمینی سرنگ جو اڈجاڈ۔ کامکسور پہاڑیوں کے پاس نصب کی گئی تھی ہند۔ تبتی سرحدی پولیس اور ضلعی فورس کی مشترکہ تلاش کارروائی میں ضبط کی گئیں۔ بھگت کا والد ایک دیہات کا سرپنچ ہے ،اس نے اپنے بیٹے کی 2005ء میں شمولیت کے بعد اسے اصل دھارے میں دوبارہ شامل کرنے کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے۔وہ کئی اعلیٰ سطحی ماؤسٹ قائدین کے ساتھ کئی شہروں سے جنگلوں اور جنگلوں سے شہروں کا سفر کرچکا ہے۔ وہ راجمند گاؤں کے دیہات سیہپال کا متوطن ہے۔ اسے مقامی کارروائی اسکواڈ مدن واڑہ میں بطور رکن 2007ء میں شامل کیا گیا تھا اور 2011میں اسے ترقی دی گئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT