Monday , December 11 2017
Home / ہندوستان / چندی گڑھ کی کامیابی ‘ نوٹ بندی پر عوامی تائید : شاہ

چندی گڑھ کی کامیابی ‘ نوٹ بندی پر عوامی تائید : شاہ

نئی دہلی 20 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) چندی گڑھ میونسپل کارپوریشن میں بی جے پی کی کامیابی کی مثال پیش کرتے ہوئے پارٹی صدر امیت شاہ نے کہا کہ عوام نے نوٹ بندی کے فیصلے پر مقبولیت کی مہر ثبت کردی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوٹ بندی کے فیصلے کے بعد ملک کے مختلف حصوں میں ہو رہے انتخابات میں ان کی پارٹی کو کامیابی مل رہی ہے جس سے عوامی موڈ کا پتہ چلتا ہے اور یہ اپوزیشن کیلئے ایک سبق ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے نوٹ بندی کے فیصلے کے بعد چار مقامات پر ہوئے تمام مجالس مقامی انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے اور اس سے پتہ چلتا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں منفی سیاست کی علامت بن کر ابھری ہیں۔

TOPPOPULARRECENT