Saturday , October 20 2018
Home / انتقال نام / چنچلگوڑہ کے نوجوان کا نیوزی لینڈ میں سڑک حادثہ میں انتقال

چنچلگوڑہ کے نوجوان کا نیوزی لینڈ میں سڑک حادثہ میں انتقال

حیدرآباد 23 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ چنچلگوڑہ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کا نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں انتقال ہوگیا ۔ اس نوجوان کی سید عبدالرحیم فہد ( سید فہد محمودی ) کی حیثیت سے شناخت ہوئی ہے ۔ ذرائع کے بموجب مرحوم کے بڑے بھائی آسٹریلیا میں مقیم ہیں اور وہ نیوزی لینڈ پہونچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ مرحوم کی میت کو حیدرآباد لانے کی کوششیں بھی کی جا رہی ہیں۔ اس سلسلہ میں حکومت ہند اور وزیر خارجہ سے بھی نمائندگی کی جا رہی ہے ۔ ریاستی بی جے پی کے صدر و رکن اسمبلی بی جے پی ڈاکٹر کے لکشمن نے اس سلسلہ میں ضروری مدد فراہم کرنے کی ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے وزیر خارجہ سشما سوراج سے اپیل کی ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT