Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / چنچل گوڑہ جونیر کالج گراونڈ پر آج انٹرنیشنل معراج النبیؐ کانفرنس

چنچل گوڑہ جونیر کالج گراونڈ پر آج انٹرنیشنل معراج النبیؐ کانفرنس

مفتی نسیم اشرف حبیبی (ساوتھ آفریقہ ) ،سی ایم ابراہیم ، مفتی لیاقت حسین برکاتی ومفتی منظور ضیائی کے خطابات
حیدرآباد۔23؍اپریل ( راست ) محمد شاہد اقبال قادری (صدر رحمت عالم کمیٹی) ـ و ڈاکٹر عظمت رسول کے بموجب کل ہند مرکزی رحمت عالم کمیٹی کی عظیم الشان انٹرنیشنل معراج النبی ﷺ کانفرنس 24/ اپریل بروز پیر بعد نمازِ عشاء گورنمنٹ جونیر کالج گراؤنڈ چنچل گوڑہ پر منعقد ہوگی۔ سرپرستی مولانا سید محمد شاہ قادری ملتانی ، صدارت مولانا خلیل علی شاہ بابا قادری قدرتی محبوبی ، نگرانی جناب محمد شوکت علی صوفی کرینگے ۔ مہمانان ِ خصوصی کی حیثیت سے مولانا سید شاہ محمد حسینی الرضوی القادری ، حضرت سید شاہ امین اللہ محمد محمد الحسینی چشتی البرقی بندہ نوازی صابر پاشاہ، مولانا سید متین علی شاہ قادری ،مولانا اخلاق شرفی ،جناب الحاج محمد نعیم صوفی ، ڈاکٹر حیدر یمنی ، ڈاکٹر خالد ، ڈاکٹر احمد عرفانی شرکت کرینگے ۔ بیرونی مہمان مقرر ین کرام میں سیاح یورپ ایشیاء و آفریقہ ، مفتی محمد نسیم اشرف حبیبی، مفتی لیاقت حسین برکاتی ( نیپال) صدر تحریک تحفظ اہلسنت جناب سی ایم ابراہیم ( سابقہ مرکزی منسٹر) و ڈپٹی چیرمین پلاننگ کمیشن حکومت کرناٹک ،مفکر اسلام مفتی منظور ضیائی ( ممبئی)کے بصیرت افروز خطابات ہونگے ۔ مقامی علماء کرام میں مولانا معز الدین قادری شرفی ، مولانا اقبال احمد رضوی القادری ، جناب نادر المسدوسی ، مولانا ڈاکٹر محمد عبدالنعیم قادری نظامی کے علاوہ کمسن شعلہ بیان مقرر محمد اویس مکی نقشبندی قادری بھی خطاب کریں گے۔ صدر استقبالیہ جناب مرزا نثار احمد بیگ نظامی ( ایڈوکیٹ ) خطبہ استقالیہ پڑھیںگے ۔ کانفرنس کا آغاز حافظ و قاری صلاح الدین جاوید کی قرات سے ہوگا ۔ بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں ملک محمد اسمٰعیل علی خاں ، فرحت اللہ شریف ، خلیل رضا ہدیہ نعت پیش کرینگے ۔ گورنمنٹ جونیر کالج گراونڈ چنچل گوڑہ سامعین کیلئے بہتر سے بہتر انتظام کئے گئے ہیں ۔ پینے کے پانی اور پارکنگ کی سہولت رہے گی ۔

TOPPOPULARRECENT