Wednesday , June 20 2018
Home / شہر کی خبریں / چنچل گوڑہ جیل میں خاتون قیدیوں کو کمپیوٹر ٹریننگ

چنچل گوڑہ جیل میں خاتون قیدیوں کو کمپیوٹر ٹریننگ

حیدرآباد۔/17ستمبر، ( پریس نوٹ ) تلنگانہ کی جیلوں نے اپنے قیدیوں کی باز آبادکاری کیلئے ایک پُرعزم پروگرام شروع کیا ہے تاکہ قیدی اپنی رہائی کے بعد احترام کے ساتھ زندگی گذاریں اور دوبارہ جرائم کی طرف راغب نہ ہوں۔ اس پروگرام پر عمل آوری کیلئے ملک کے مختلف سرکردہ سافٹ ویر کمپنیوں سے تعاون حاصل کیا گیا ہے۔ قیدیوں کو کمپیوٹر تعلیم و تربیت

حیدرآباد۔/17ستمبر، ( پریس نوٹ ) تلنگانہ کی جیلوں نے اپنے قیدیوں کی باز آبادکاری کیلئے ایک پُرعزم پروگرام شروع کیا ہے تاکہ قیدی اپنی رہائی کے بعد احترام کے ساتھ زندگی گذاریں اور دوبارہ جرائم کی طرف راغب نہ ہوں۔ اس پروگرام پر عمل آوری کیلئے ملک کے مختلف سرکردہ سافٹ ویر کمپنیوں سے تعاون حاصل کیا گیا ہے۔ قیدیوں کو کمپیوٹر تعلیم و تربیت فراہم کرنے کیلئے ملک کی ایک سرکردہ سافٹ ویر کمپنی ٹاٹا کنسلٹنسی لمیٹیڈ ( ٹی سی ایس ) بھی تعاون کا پیشکش کی ہے اور پہلے مرحلے کے تحت چنچل گوڑہ میں واقع خواتین کے خصوصی قید خانہ کو 10 کمپیوٹرس کا عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی نے چنچل گوڑہ میں واقع خواتین کی جیل میں آج اس پروگرام کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ڈائرکٹر جنرل محابس اور ٹی سی ایس کے عہدیدار بھی موجود تھے۔ ریاست تلنگانہ کی جیلوں میں قیدیوں کو بڑے پیمانے پر کمپیوٹر تعلیم و تربیت کی فراہمی کے ضمن میں یہ پہلا پروگرام تھا۔

TOPPOPULARRECENT