Tuesday , September 18 2018
Home / شہر کی خبریں / چنچل گوڑہ جیل پٹرول پمپ کو تلنگانہ میں پہلا مقام

چنچل گوڑہ جیل پٹرول پمپ کو تلنگانہ میں پہلا مقام

حیدرآباد۔ 14 جنوری (سیاست نیوز) شہر حیدرآباد میں واقع چنچل گوڑہ جیل کے تحت چلائے جانے والے پٹرول بنکس (پٹرول پمپس) کو تلنگانہ کے تمام انڈین آئیل کارپوریشن آئی او سی) کے پٹرول بنکس کے مقابلے میں پٹرول کی فروخت میں پہلا مقام حاصل ہوا ہے۔ انڈین آئیل کارپوریشن ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ چنچل گوڑہ جیل کے پٹرول بنک کو پٹرول کی فروخت میں انڈین آئیل کارپوریشن نے نمبر ون 1 ہونے کا اعلان کیا اور بتایا کہ 2017-18ء کے دوران یکم اپریل 2017ء تا ماہ ڈسمبر 2017ء کے اختتام تک جملہ 9 ماہ کے دوران ہر ماہ 700 کیلولیٹرس کے حساب سے 9 ماہ میں 6,300 کیلولیٹرس پٹرول کو فروخت کرکے چنچل گوڑہ، پٹرول بنک نے ریاست تلنگانہ میں ہی پہلا مقام حاصل کرلیا۔ اس سلسلے میں شاہ میر پیٹ کے پاس واقع انڈین آئیل کارپوریشن لمیٹیڈ (آئی او سی ایل) کے ڈیلرس کی منعقدہ میٹنگ (کنونشن) میں انڈین آئیل کارپوریشن عہدیداروں نے چنچل گوڑہ جیل کے جیلر وجئے کمار کو ’’ہائی سیلس ایوارڈ‘‘ اور مومنٹو عطا کئے۔ اس ہائی سیلس ایوارڈ کے حصول پر چنچل گوڑہ جیل سپرنٹنڈنٹ وال راجیش نے مسرت کا اظہار کیا اور چنچل گوڑہ جیل پٹرول بنک اسٹاف بنک میں محض کو مبارکباد دی اور کہا کہ چنچل گوڑہ جیل پٹرول بنکس میں محض صفاف صفائی کے بہتر انتظامات، معیار کی برقراری اور ڈسپلین وغیرہ کے نتیجہ میں پٹرول کی فروخت میں زبردست ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ پٹرول بنک اسٹاف وغیرہ آئندہ بھی فروخت میں مزید اضافہ کیلئے اقدامات کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT