Wednesday , December 19 2018

چنڈیلا کو تحریری جواب داخل کرنے مزید مہلت

نئی دہلی۔ 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) گزشتہ برس آئی پی ایل کے دوران اسپاٹ فکسنگ میں قصوروار پائے جانے والے راجستھان رائلز کے آف اسپنر اجیت چنڈیلا کو بی سی سی آئی کی تادیبی کمیٹی نے اپنا تحریری جواب داخل کرنے میں مزید وقت دیتے ہوئے 12 مارچ کو تحریری جواب داخل کرنے کا حکم دیا ہے جیسا کہ بورڈ کے اینٹی کرپشن کے یونٹ روی سوانی نے انہیں قصوروار پا

نئی دہلی۔ 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) گزشتہ برس آئی پی ایل کے دوران اسپاٹ فکسنگ میں قصوروار پائے جانے والے راجستھان رائلز کے آف اسپنر اجیت چنڈیلا کو بی سی سی آئی کی تادیبی کمیٹی نے اپنا تحریری جواب داخل کرنے میں مزید وقت دیتے ہوئے 12 مارچ کو تحریری جواب داخل کرنے کا حکم دیا ہے جیسا کہ بورڈ کے اینٹی کرپشن کے یونٹ روی سوانی نے انہیں قصوروار پایا تھا۔چنڈیلا نے آج بی سی سی آئی کی تادیبی کمیٹی کے روبرو پیش آتے ہوئے اپنے موقف کا دفاع کیا ہے۔ کمیٹی میں بی سی سی آئی کے صدر این سرینواسن، راجیو شکلا اور شیولال یادو موجود ہیں۔ کمیٹی کے روبرو پیش ہونے کے بعد چنڈیلا نے درخواست کی کہ انہیں تحریری جواب داخل کرنے میں مزید مہلت دی جائے۔ بی سی سی آئی کی جانب سے جاری کردہ بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بورڈ کے سکریٹری سنجے پاٹل نے کہا کہ اجیت چنڈیلا نے زائد وقت طلب کیا ہے جس پر بورڈ نے 12 مارچ 2014ء جواب داخل کرنے کی مہلت دی ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT