Sunday , June 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / چنڈی مل سری لنکائی ونڈے ٹیم میں واپس

چنڈی مل سری لنکائی ونڈے ٹیم میں واپس

کولمبو 20 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) اینجلو میتھیوز کی قیادت میں سری لنکا نے پاکستان کیخلاف ونڈے سیریز کیلئے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ لیگ اسپنر سورج رندیو کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ دنیش چنڈی مل کی واپسی ہوئی ہے۔سری لنکن کرکٹ بورڈ کے مطابق اینجلومیتھیوز ٹیم کی کپتانی کریںگے۔ اعلان کردہ اسکواڈ کے مطابق اینجلو میتھیوز(کپتان) تلکارتنے دلشان،اوپل تھرنگا، کمار سنگارا(وکٹ کیپر) ،مہیلا جے وردھنے، دینش چنڈی مل، لاہیرو تھریمانے،لیستھ ملنگا، نووان کلسیرا، دھمیکا پرساد، رنگانا ہیراتھ، سیکوگے پرسنانا، سورج روندی اور تھیسارا پریرا شامل ہیں۔کھلاڑی ونڈے سیریز میں بھی فتوحات کا تسلسل برقرار رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔ اس ضمن میں سری لنکائی کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر لاہیرو گماگے نے کہاہے کہ پاکستان کے خلاف ونڈیسیریز میں بھی ٹسٹ میچز جیسی کارکردگی کو برقرار رکھا جائے گا۔ٹسٹ سیریز میں کامیابی کے بعد ڈریسنگ روم میں سری لنکائی کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں۔انہوںنے کہا کہ وہ ونڈے سیریز میں پاکستان کو آسان حریف تصور نہیں سمجھیںگے بلکہ بھر پور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور کھیل کے تمام شعبوں میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکائی شائقین کو جیت کا ایک اور تحفہ دیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT