Monday , December 11 2017
Home / ہندوستان / چنڈی کے خلاف مجرمانہ معاملہ درج ہوگا

چنڈی کے خلاف مجرمانہ معاملہ درج ہوگا

ترواننت پورم، 11 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) کیرل میں بائیں بازو کی قیادت والی ایل ڈی ایف حکومت نے سابق وزیر اعلی اومن چنڈی اور کئی لیڈروں پر شمسی توانائی گھپلہ معاملے میں ویجی لنس اور مجرمانہ معاملہ درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ فیصلہ ریاستی کابینہ کی میٹنگ میں جسٹس شیو راجن کمیشن کی سفارشات کی بنیاد پر کیا گیا ۔ کمیشن نے کہا کہ چنڈی اور دیگر ملزمین نے ریاست میں شمسی توانائی پروجیکٹ لگانے کے نام پر کسٹمرس کے ساتھ دھوکہ دہی کرنے میں اصل ملزم سریتا ایس نائر اور بیجو رادھا کرشنن کی مدد کی۔ اس تنازع کی وجہ سے ہنگامہ کے بعد چنڈی نے کمیشن قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ کیرل کے وزیر اعلی پنارائی وجے ئن نے بتایا کہ جانچ میں پایا گیا کہ ملزمین نے سریتا سے رشوت کے طورپر موٹی رقم لی تھی ۔ ملزمین کی مدد کرنے کے الزام میں سابق وزیر داخلہ ترونچور رادھاکرشنن پر بھی معاملہ درج کیا جائے گا۔ بجلی کے سابق وزیر اے محمد ، تھمپانور روی اور بینی بیہنان کے خلاف بھی معاملات درج کئے جائیں گے ۔

کسان شہد کی مکھی پالیں:مودی
نئی دہلی،11اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام)وزیر اعظم نریندر مودی نے کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لئے شہد کی مکھی پالنے پر زور دیتے ہوئے آج کہا کہ دنیا میں وسیع پیمانے پر شہد سے تیار ہونے والے موم کی بڑے پیمانے پر مانگ ہے ۔ مودی نے یہاں ایک تقریب میں کہاکہ حکومت نے 2022 تک کسانوں کی آمدنی دو گنا کرنے کا عزم لیا ہے۔ کسان شہد کی مکھی پال کر مزید پیسے کما سکتے ہیں اور انہیں روزگار بھی مل سکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT