Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / چنڈی یاگنم کیلئے تیردھانندا سوامی مدعو

چنڈی یاگنم کیلئے تیردھانندا سوامی مدعو

حیدرآباد۔/16ڈسمبر، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اپنی اہلیہ کے علاوہ بعض اہم پنڈتوں کے ہمراہ شرنگیری پہنچ کر شرنگیری مٹھ کے سربراہ ( مٹھا دیپتی) شری بھارتی تیردھانندا سوامی سے ملاقات کی اور آشیرواد حاصل کیا۔ اس دوران مسٹر چندر شیکھر راؤ نے اپنی جانب سے فارم ہاوز میں منظم کئے جانے والے چنڈی یاگنم میں تیردھانندا سوامی کو شرکت کرنے کی دعوت دی اور چنڈی یاگنم کے تعلق سے مٹھ کے سربراہ سے چیف منسٹر تلنگانہ نے صلاح و مشورہ حاصل کرکے تیردھا نندا سوامی سے چنڈی یاگنم کیلئے درکار مکمل تفصیلات بھی حاصل کیں۔
چیف منسٹر کے قریبی ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ آج صبح اپنی اہلیہ و دیگر بعض پنڈتوں کے ہمراہ ریاست کرناٹک کے منگلور کیلئے روانہ ہوئے جہاں وہ راست شرنگیری مٹھ پہونچے۔ بعد ازاں انہوں نے شری بھارتی تیردھانندا سوامی سے ملاقات کی۔ بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر نے بانی آؤٹ آف لیونگ روی شنکر کو بھی چنڈی یاگنم میں شرکت کی دعوت دی۔ بتایا جاتا ہے کہ مسٹر روی شنکر جو فی الوقت شیلانگ کے دورہ پر ہیں، ان سے ویڈیو کانل ( اسکا ٹیپ ) کے ذریعہ بات چیت کی۔ بتایا جاتا ہے کہ مسٹر روی شنکر نے چیف منسٹر کی دعوت پر اپنے مثبت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے تلنگانہ  عوام کیلئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

TOPPOPULARRECENT