Tuesday , April 24 2018
Home / جرائم و حادثات / چنگی چرلہ آئیل ٹینکر آتشزدگی، 2 ٹینکر مالکین گرفتار ‘12 ٹینکرس ضبط

چنگی چرلہ آئیل ٹینکر آتشزدگی، 2 ٹینکر مالکین گرفتار ‘12 ٹینکرس ضبط

میرچل ۔ 14 ڈسمبر (این ایس ایس) چنگی چرلہ میں آئیل ٹینکرس آتشزدگی حادثہ کے ضمن میں رچہ کنڈہ پولیس نے آج آئیل ٹینکر کے مالکین بھیم ریڈی نگر بوڈ اپل کے ساکن کو بھائی جگدیپ کے ساتھ گرفتار کرتے ہوئے 3 موٹر سائیکلوں، 2 کاروں اور 12 پٹرول ٹینکرس کے علاوہ 7.5 لاکھ روپئے نقد ضبط کرلیا۔ رچہ کنڈہ کے جوائنٹ کمشنر پولیس ترون جوشی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی ہند میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔ جوشی نے ان دونوں کو میڈیا کے روبرو پیش کرتے ہوئے کہا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب خاطی آئیل ٹینکروں سے تیل سرقہ کررہے تھے اور اس میں کیروسین کی ملاوٹ کے بعد فروخت کررہے تھے۔ ملزمین اپنے غیرقانونی بزنس کیلئے ایک ورکشاپ چلا رہے تھے۔ جوشی نے بیان کہا کہ آگ اس وقت بھڑک اٹھی جب ایک ویلڈنگ مشین کے ذریعہ پٹرول لوٹنے کی کوشش کررہے تھے۔ جوائنٹ کمشنر نے کہا کہ دونوں خاطی ہر آئیل ٹینکر سے 300 تا 400 لیٹر پٹرول سرقہ کررہے تھے۔ ترون جوشی نے انکشاف کیا کہ انہوں نے گھٹیکسر میں بھی کیروسین کے ایک اور گودام کی شناخت کی ہے۔ پولیس اس ضمن میں دو مشتبہ افراد قادر اور شرف الدین کے علاوہ آئیل ٹینکرس کے مالک تقسیم کو پکڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT