Tuesday , January 16 2018
Home / شہر کی خبریں / چنگی چرلہ مسلخ سے آلودگی رکن اسمبلی سدھیر ریڈی

چنگی چرلہ مسلخ سے آلودگی رکن اسمبلی سدھیر ریڈی

حیدرآباد 20 نومبر ( این ایس ایس ) ٹی آر ایس رکن اسمبلی سدھیر ریڈی نے آج شکایت کی کہ چنگی چرلہ مسلخ سے اطراف کے علاقوں میں آلودگی پھیل رہی ہے ۔ اسمبلی میں وقفہ صفر کے دوران یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے سدھیر ریڈی نے کہا کہ مسلخ سے پھینکے جانے والے کچرے سے اطراف کے علاقوں میں پینے کا پانی متاثر ہو رہا ہے اور کئی لوگ آلودگی کی وجہ سے بیمار ہو رہے ہیں ۔ وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی نے رکن اسمبلی کو تیقن دیا کہ حکومت ان کی شکایت کا جائزہ لے گی ۔

TOPPOPULARRECENT