Sunday , June 24 2018
Home / Top Stories / چنگی چرلہ میں آئیل ٹینکرشعلہ پوش

چنگی چرلہ میں آئیل ٹینکرشعلہ پوش

شدید دھماکہ سے علاقہ میں سنسنی خوف و دہشت، موٹر سائیکل راں ہلاک
حیدرآباد /12 جنوری ( سیاست نیوز ) شہر کے نواحی علاقہ چنگی چرلہ میں آئیل ٹینک دھماکہ کے بعد خوف و دہشت پیدا ہوگئی ۔ گیاریج میں ویلڈنگ کے دوران پیش آئے حادثہ میں آئیل ٹینکر شعلہ پوش ہوگیا اور زوردار دھماکہ سے قریبی علاقہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ آگ دھماکہ اور آگ کے شعلہ اس قدر شدید تھے کہ راہگر اس کی زد میں آگئے اور 6 افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں 2 کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ۔ جنہیں پولیس نے فوری گاندھی ہاسپٹل منتقل کردیا ۔ اس آئیل ٹینک سے لگی آگ پر قابو پانے کیلئے پولیس اور آتش فرو عملہ کو تقریباً 5 تا 6 گھنٹے مشقت کرنی پڑی جہاں 8 آتش فرو عملہ کی گاڑیوں نے آگ پر قابو پالیا ۔ اس حادثہ میں 5 موٹر سائیکلیں جل کر خاکستر ہوگئی اور گیاریج بھی تباہ ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس ٹینکر کے دھماکہ سے دوسری لاری میں رکھے پکوان گیس سلینڈر اُڑ کر گرنے لگے ۔ ایک سلینڈر موٹر سائیکل راں پر گر پڑا جس وہ برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ زوردار دھماکہ سے آس پاس کے علاقوں میں خوف و دہشت کی لہر دوڑ گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ زخمی افراد کی شناخت ابراہیم ، جلیل ، ناگلو ، سوامی ، واسو ، وینکٹ شدید زخمی ہوگئے ۔

TOPPOPULARRECENT