Friday , June 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / چوتھا ونڈے کھیلنا کافی مشکل کام تھا: یونس خان

چوتھا ونڈے کھیلنا کافی مشکل کام تھا: یونس خان

کراچی۔ 17 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سینئر بیٹسمین اور سابق کپتان یونس خان نے نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ونڈے سے قبل اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایک جگہ جہاں ملک میں معصوم بچوں کو موت کی نیند سلادی گئی، وہیں اس حادثہ نے ہمیں غم سے نڈھال کردیا ہے اور ان حالات میں نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھا ونڈے کھیلنا کافی مشکل کام ہوگیا ہے۔ یونس خان نے کہا کہ حالیہ دنوں میں آسٹریلیا میں نوجوان بیٹسمین فلپ ہیوز کی باؤنسر سے موت کے بعد آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو ہندوستان کے خلاف پہلا ٹسٹ کھیلنا جتنا مشکل تھا، ویسے ہی حالات پاکستان کیلئے نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ونڈے میں ہوگئے۔ یونس خان نے کہا کہ پشاور کے ملٹری اسکول پر دہشت گرد حملے نے یہاں پاکستانی کھلاڑیوں کو دہلا دیا ہے۔ کھلاڑیوں کا دل و دماغ ملک میں ہوئے اس سانحہ کی سمت لگا ہوا ہے لہٰذا کرکٹ کھیلنا ان کیلئے انتہائی مشکل ترین کام ہوگیا ہے۔یونس خان نے کہا کہ جن معصوم بچوں پر ظلم کیا گیا ہے، وہ بچے بالکل ہمارے بچوں کی طرح ہیں اور اس سانحہ کے بعد پاکستانی ٹیم کے تمام کھلاڑی ذہنی طور پر دباؤ کا شکار ہوچکے ہیں۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں نے متحدہ عرب امارات میں رواں سیریز کے دوران چوتھے ونڈے سے قبل 2 منٹ کی خاموشی منائی۔

TOPPOPULARRECENT