Wednesday , September 26 2018
Home / اضلاع کی خبریں / چوتھی مرتبہ درخواست داخل کرنے والے عازمین حج کیلئے اطلاع

چوتھی مرتبہ درخواست داخل کرنے والے عازمین حج کیلئے اطلاع

محبوب نگر۔/23نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) لبیک حج سوسائٹی محبوب نگر کی جانب سے چوتھی مرتبہ درخواست داخل کرنے والے عازمین حج کو ضروری اطلاع دی جاتی ہے کہ سوسائٹی نے ایک کمیٹی محفوظ زمرہ ’’ بی ‘‘ کی تشکیل عمل میں لائی ہے جو عازمین کی رہنمائی کرے گی۔ چونکہ جاریہ سال اچانک ختم کردیا گیا ہے۔ لہذا مسلسل تین سال سے درخواستیں داخل کرنے والے عازمین غیر یقینی کیفیت کا شکار ہوگئے ہیں۔ چنانچہ اس زمرہ کو برقرار رکھنے یا چوتھی مرتبہ درخواست داخل کرنے والے عازمین کو محفوظ زمرہ کے تحت منتخب کرنے کے سلسلہ میں ریاستی ہائی کورٹ سے رجوع ہونے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ لہذا ریاست کے تمام اضلاع کے وہ عازمین جو چوتھی مرتبہ درخواست داخل کررہے ہوں فون 9849843848 یا 9985451772 پر ربط پیدا کریں۔ عازمین اپنے پاسپورٹ نمبر، تعداد اور ضلع کے نام کے بشمول اپنی تفصیلات سے مطلع کریں۔

TOPPOPULARRECENT