Wednesday , October 17 2018
Home / سیاسیات / چوتھے صنعتی انقلاب سے ملازمتوں کی نوعیت بدل جائے گی : مودی

چوتھے صنعتی انقلاب سے ملازمتوں کی نوعیت بدل جائے گی : مودی

نئی دہلی 11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج اِن اندیشوں کا ازالہ کردیا کہ ٹیکنالوجی کی ترقی کی وجہ سے ملازمتیں جاتی رہیں گی۔ اُنھوں نے کہاکہ چوتھے صنعتی انقلاب سے ملازمتوں کی نوعیت تبدیل ہوجائے گی اور زیادہ مواقع پیدا ہوں گے۔ عالمی معاشی فورم مرکز نے چوتھے صنعتی انقلاب مرکز کا رسم افتتاح انجام دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ اُن کی حکومت کی کھلی پالیسی سے چوتھے صنعتی انقلاب کے فوائد حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ اُنھوں نے کہاکہ ہمارا تنوع، ہمارا آبادیاتی امکان، تیز رفتار فروغ پذیر بازار کی جسامت اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر قابل ہے کہ ہندوستان کو عالمی مرکز برائے تحقیق اور عمل آوری بنادے۔

TOPPOPULARRECENT