Wednesday , January 24 2018
Home / Top Stories / چوتھے مرحلہ کی رائے دہی بحیثیت مجموعی پرامن

چوتھے مرحلہ کی رائے دہی بحیثیت مجموعی پرامن

نئی دہلی ۔ 12 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں آج چار ریاستوں کے 7 حلقوں میں متاثر رکن رائے دہی ہوئی اور ایسٹ تریپورہ میں سب سے زیادہ 81.8 فیصد رائے دہی ریکارڈ کی گئی ۔ گوا کی دو ، آسام کی تین اور تریپورہ و سکم میں ایک ایک نشست پر رائے دہی ہوئی اور 74 امیدواروں کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ ووٹنگ مشن میں محفوظ کردی

نئی دہلی ۔ 12 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں آج چار ریاستوں کے 7 حلقوں میں متاثر رکن رائے دہی ہوئی اور ایسٹ تریپورہ میں سب سے زیادہ 81.8 فیصد رائے دہی ریکارڈ کی گئی ۔ گوا کی دو ، آسام کی تین اور تریپورہ و سکم میں ایک ایک نشست پر رائے دہی ہوئی اور 74 امیدواروں کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ ووٹنگ مشن میں محفوظ کردیا گیا ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق رائے دہی بحیثیت مجموعی پرامن رہی ۔اس دوران لوک سبھا انتخابات آٹھویں مرحلہ کے تحت ملک بھر کی سات ریاستوں کے 64 حلقوں میں 7 مئی کو رائے دہی کیلئے الیکشن کمیشن نے آج اعلامیہ جاری کردیا۔

اس مرحلہ کے تحت آندھراپردیش کے 25 لوک سبھا حلقوں میں اُس دن رائے دہی ہوگی۔ آندھراپردیش کی تقسیم کے ذریعہ علیحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام کے لئے پارلیمنٹ میں بل کی منظوری کے بعد اس ریاست میں پہلی مرتبہ لوک سبھا انتخابات منعقد ہورہے تھے۔ تلنگانہ کے باضابطہ قیام کی تاریخ 2 جون مقرر کی گئی ہے۔ سیما آندھرا کے اکثر حلقوں میں بھی 7 مئی کو ہی رائے دہی ہوگی۔ اترپردیش میں بشمول امیٹھی 15 لوک سبھا حلقوں میں بھی 7 مئی کو ہی رائے دہی ہوگی جہاں سے کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی امیدوار ہوں گے۔ عام آدمی پارٹی کے کمار وشواس اور بی جے پی کی سمرتی ایرانی ان کے خلاف مقابلہ کریں گے۔

علاوہ ازیں بہار کے سات، ہماچل پردیش کے چار، جموں و کشمیر کے دو، اتراکھنڈ کے پانچ اور مغربی بنگال کے چھ لوک سبھا حلقوں میں بھی 7 مئی کو ہی ووٹ ڈالے جائیں گے۔ 7 مئی کو ہونے والے انتخابات کیلئے امیدوار 19 اپریل تک پرچہ نامزدگی داخل کرسکتے ہیں۔ 21 اپریل کو تنقیح ہوگی۔ 23 اپریل تک دستبرداری اختیار کی جاسکتی ہے۔ عام انتخابات کا 9 واں اور آخری مرحلہ 12 مئی کو مقرر ہے۔ جن میں تین ریاستوں کے 41 حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ جس کے لئے 17 اپریل کو اعلامیہ جاری ہوگا۔ لوک سبھا انتخابات کے 9 مرحلوں کی 12 مئی کو تکمیل ہوگی۔ 16 مئی کو ووٹوں کی گنتی ہوگی اور شام تک تقریباً تمام نتائج کا اعلان ہوجائے گا۔

TOPPOPULARRECENT