Thursday , December 13 2018

چودہ لاکھ روپئے کے گٹکھے ضبط

ممبئی ۔ 8 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کے ضلع رائے گڑھ میں واقع پنویل کے موضع کالمبولی سے 14 لاکھ روپئے کا گٹکھا ضبط کیا گیا جس کے بعد ایک فرد کی گرفتاری بھی عمل میں آئی۔ ایف ڈی اے کے کونکن کے جوائنٹ کمشنر پی ایم راوت نے کہا کہ رائے گڑھ کے فوٹ سیفٹی آفیسرز نے کل حیدرآباد سے آرہی ایک ٹمپو کو روکا اور اس میں سے امتناع شدہ تمباکو کے دو برا

ممبئی ۔ 8 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کے ضلع رائے گڑھ میں واقع پنویل کے موضع کالمبولی سے 14 لاکھ روپئے کا گٹکھا ضبط کیا گیا جس کے بعد ایک فرد کی گرفتاری بھی عمل میں آئی۔ ایف ڈی اے کے کونکن کے جوائنٹ کمشنر پی ایم راوت نے کہا کہ رائے گڑھ کے فوٹ سیفٹی آفیسرز نے کل حیدرآباد سے آرہی ایک ٹمپو کو روکا اور اس میں سے امتناع شدہ تمباکو کے دو برانڈس کے پاؤچس ضبط کئے جن کی تعداد 9.90 لاکھ بتائی گئی اور مالیت 14.57 لاکھ روپئے تھی جبکہ بلیک مارکٹ میں ضبط شدہ تمباکو اشیاء کی قیمت 54 لاکھ روپئے بتائی گئی ہے۔ گوونڈی علاقہ کے ساکن ٹمپو ڈرائیور 30 سالہ نثاراحمد کو گرفتار کیا گیا۔ مسٹر راوت نے کہا کہ جس ٹمپو میں گٹکھے منتقل کئے جارہے تھے اسے بھی ضبط کرلیا گیا۔ مہاراشٹرا میں فوڈ سیفٹی اینڈ ریگولیشن (پروہیبیشن) ایکٹ 2011ء کے تحت گٹکھوں کی تیاری، تقسیم اور ذخیرہ پر امتناع عائد ہے۔

ممبئی میں بارش کا عارضی توقف
ممبئی ۔ 8 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی میں بارش کا قہر گذشتہ دو دنوں سے رکا ہوا ہے۔ آج ملنے والی اطلاع کے مطابق سانتا کروز اور قلابہ میں محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی تھی کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں ہلکی اور تیز بارش ہوگی لیکن ایسا نہیں ہوا جس کی وجہ سے کچھ روز سے پریشان لوگوں نے راحت کی سانس لی کیونکہ مسلسل بارش کی وجہ سے ٹرین اور بس خدمات ٹھپ پڑ چکی تھیں لیکن دفاتر اور تعلیمی اداروں میں حاضری متاثر نہیں ہوئی تھی۔ البتہ بینکس اور فلمی شوٹنگز پر بارش کا اثر مرتب ہوا جس کی وجہ سے کئی شوٹنگ شیڈولز منسوخ کرنے پڑے۔ ممبئی کے مشہور ’’ڈبے والوں‘‘ کی سرگرمیاں بھی جزوی طور پر متاثر ہوئی تھیں لیکن د و دن کے ’’سوکھے‘‘ نے ان کی سرگرمیوں کو بحال کردیا۔

TOPPOPULARRECENT