Friday , April 27 2018
Home / ہندوستان / چوراہا مودی سے موسوم ، بی جے پی ممبر کے باپ کا سر قلم

چوراہا مودی سے موسوم ، بی جے پی ممبر کے باپ کا سر قلم

دربھنگہ (بہار) ، 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک صدمہ انگیز واقعہ میں بہار کے دربھنگہ میں 70 سالہ شخص کو 40-50 آدمیوں کے گروپ نے مبینہ طور پر حملہ کرتے ہوئے قتل کردیا، جس کی وجہ مقتول کا ایک مقامی چوراہا کو وزیراعظم نریندر مودی سے موسوم کرنا ہے۔ مقتول کی شناخت رامچندر یادو کے طور پر کی گئی، جو بیہالا پنچایت کے بی جے پی سربراہ تیج نرائن یادو کا باپ تھا۔ اس واقعہ کے دوران تیج نرائن کا بھائی کمل یادو زخمی بھی ہوا۔ تاہم، پولیس نے تردید کی کہ جمعرات کو یہ قتل ’چوک‘ کو وزیراعظم مودی کے نام سے موسوم کرنے پر نہیں پیش آیا۔ مقتول کے بیٹے نے کہا کہ تقریباً 40 تا 50 افراد 25-30 بائیکس پر ہاکی اسٹکس اور تلواروں کے ساتھ آئے۔ ’’میرے والد اُن کے پاس گئے تاکہ صورتحال کی وضاحت کرسکیں لیکن اُن کا سر قلم کردیا گیا، انھوں نے میرے بھائی کو بھی ہلاک کردینے کی کوشش کی۔‘‘ ’انڈیا ڈاٹ کام‘‘ کی رپورٹ کے مطابق بی جے پی ورکرز نے دربھنگہ میں جمعہ کو احتجاج کرتے ہوئے خاطیوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ تیج نرائن نے ڈسمبر 2016ء میں ایک ’جنکشن‘ کو ’نریندر مودی چوک‘ کا نام دیا تھا، جبکہ ایک اور گروپ اسے آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد سے موسوم کرنا چاہتا تھا۔ پولیس نے اس کیس میں چار افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT